محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس نے کہا کہ شہر میں موسم ابر آلود رہے گا، کراچی میں چھائے ہوئے بادلوں کا تعلق مون سون کے نئے سسٹم سے نہیں تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔