وزیر اعظم نوز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں نامکمل منی ٹریل جمع کرانے پر شدید تنقید کی ہے۔
مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تم دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے اور دوسرے کے عیب تلاش کرتے کرتے تمہارے اپنے عیب سامنے آگئے، یہی اللہ کا اپنا راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سپریم کورٹ میں انگلش کاؤنٹی سے آمدنی کا ریکارڈ پیش نہ کرسکے
مریم نواز نے دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ اس سب سے سبق ملتا ہے کہ جھوٹ کے ساتھ دوسروں پر حملہ مت کرو۔
خیال رہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا ہے جس میں وہ انگلش کاؤنٹی سے حاصل آمدنی کا ریکارڈ جمع نہیں کراسکے ہیں۔