LIVE

لاہور دھماکا: وزیراعلیٰ پنجاب کا شہدا کے ورثا اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک
July 25, 2017
 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور دھماکے کے شہدا کے ورثا اور متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

شہبازشریف نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے شہدا کے ورثا کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں معمولی زخمی ہونے والوں کے لیے 3 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے فیروز پور روڈ پر بم دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید ہوئے جب کہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا اور حملہ آور کی عمر 16 سے 17 سال تھی۔