LIVE

افغانستان : 2 مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب

ویب ڈیسک
July 27, 2017
 

افغانستان میں اغوا کیے گئے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو خود فون کرکے بازیابی کی اطلاع دی۔

سفارت کار جان خان اور اعجاز محمد کو 16 جون کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ جلال آباد سے براستہ سڑک پاکستان آرہے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو ذاتی طور پر فون کیا اور بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دونوں اہلکاروں کا بازیاب کرایا۔

افغان وزارت خارجہ نے اہلکاروں کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا جو جلد از جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے سفارتی اہلکاروں کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا۔