LIVE

کراچی ، ہلکی بارش کا امکان

ویب ڈیسک
July 29, 2017
 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل کبھی جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کے ساتھ ساتھ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹاکی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔