LIVE

لوئر دیر میں ملیریاتیزی سے پھیلنے لگا،تشخیصی سینٹر بند

ویب ڈیسک
July 30, 2017
 

لوئر دیر میں ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے۔مرض کی تشخیص کےلیے بنایا گیا سینٹر9ماہ سے بند ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں ان دنوں ملیریا کا مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ڈسٹرکٹ اسپتال تیمرگرہ میں ملیریا سے بچاؤ کے ادویات اور تشخیصی ٹیسٹ کے لئے بنایا گیا سینٹر گزشتہ نو ماہ سے بند ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حنیف نے الزام لگایاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی کے کہنے پر ڈی ایچ کیو کے فوکل پرسن سید محمود کو نجی اسپتال میں تعینات کیاگیا ہے جس کی وجہ سے سینٹربند ہے اور مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔