LIVE

کراچی میں نشئی چچا نے 5 ماہ کا بھتیجا 2 لاکھ میں بیچ دیا

احمر رحمان
August 01, 2017
 

کراچی میں نشے کے عادی سگے چچا نے اپنے 5 ماہ کے بھتیجے کو 2 لاکھ روپے میں بیچ دیا۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق کورنگی کا رہائشی ثاقب، بیوی بچوں کے ساتھ  لائنز ایریا میں واقع اپنے سسرال آیا تو اس کا چھوٹا بھائی صفدر بچوں کو چیز دِلانے کے بہانے  باہر لے کر گیا، تھوڑی دیر بعد اس نے باقی بچوں کو گھر بھیج دیا جب کہ 5 ماہ کے بھتیجےعبدالسعد کو اپنے ساتھ لے گیا۔

والدین کے رابطہ کرنے پر پولیس نے ملزم صفدر کو حراست میں لے کر مخصوص طریقے سے تفتیش  کی تو اُس نے سب اُگل دیا۔

پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نشے کا عادی ہے جس نے  خود کو بچے کا باپ ظاہر کرکے گلستان جوہر میں ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا۔