LIVE

معین علی کی شاندار بولنگ، انگلینڈ نے میچ اور سیریز جیت لی

ویب ڈیسک
August 08, 2017
 

انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 177 رنز سے شکست دے کر 4 میچز پر مشتمل سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے جنوبی افریقہ کو 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے کے بعد 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین انگلینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ 83 اور فاف ڈوپلیسی61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ میزبان ٹیم کی جانب سے معین علی نے 5 اور جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی دوسری اننگز میں 75 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کے ساتھ 5 وکٹیں بھی لینے میں کامیاب رہے اور اس زبردست پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 362 اور دوسری میں 243 رنز بنائے جب کہ میزبان جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 اور دوسری اننگز میں 202 رنز بناسکی۔