LIVE

ملتان: پسند کی شادی کرنے والی بہن کو بھائی نے قتل کردیا

ویب ڈیسک
August 08, 2017
 

ملتان ہائیکورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے خاتون کا شوہر اور ایک وکیل بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس کا نام ذوالقرنین ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس شخص نے جس خاتون پر فائرنگ کی وہ اس کی بہن کلثوم ہے اور فائرنگ سے کلثوم کا شوہر رونت علی اور وکیل سہیل زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے مطابق اس کی بہن کلثوم نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر آج وہ اپنے شوہر کے ساتھ پیشی کے لیے حاضر ہوئی تھی جہاں اسے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔