LIVE

آرٹیکل 62،63 کا اطلاق ججز، جرنیلوں اور بیوروکریٹس پر بھی ہونا چاہیے، سراج الحق

ویب ڈیسک
August 13, 2017
 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق سیاستدانوں کے علاوہ ججز، جرنیلوں اور بیوروکریٹس پر بھی ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے دوران گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے بچے حماد کی رسم قل میں شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 صرف سیاستدانوں کے لئے نہیں ہے، اس کا اطلاق تمام ججز، جرنیلوں اور بیوروکریٹس پر بھی ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں وی وی آئی پی کلچر فروغ پارہا ہے اور یہاں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی میں بچے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی جسے سڑک پر تڑپتا ہوا چھوڑ کر چلے گئے، گاڑی کی نمبر پلیٹ اور گاڑی کا پتہ ہے، امید ہے کہ اصل مجرم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.