LIVE

پاکستان کی آزادی سے متعلق چند بہترین کتابیں

نتاشہ محمد زئی
August 13, 2017
 

اگر پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے اپنے موٹرسائیکلوں سے سائلنسر نکالنے یا دوستوں کے ساتھ پکنک کا اہتمام کرنے میں مصروف ہیں تو ایک منٹ رک جائیں اور اس دفعہ آزادی سے متعلق کچھ بہترین اچھی کتابیں پڑھ کر کریں جن میں آپ کو پاکستان کے وجود کی داستان سمیت ملک کی تاریخ کے اہم باب جاننے کا موقع ملے گا۔


دی آکسفورڈ کمپینئن ٹو پاکستان ہسٹری — عائشہ جلال

کوئی بھی ایسا شخص جو کہ پاکستان کی تاریخ کو سمجھنے اور پاکستان کے وجود کا سبب بنے والے واقعات کے بارے میں جاننا چاہتا ہے، اس کے لیے یہ کتاب کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔ اس کتاب میں تقریباً 800 مضامین شامل ہیں جن میں سندھی افسانہ نگار سوبھوگیانچندی سے لے کر راولپنڈی سازش کیس اور سلمان تاثیر سے لے کر تحریک استقلال اور 17 ویں صدی کے شاعر رحمان بابا سئ لے کر تقسیم ہند تک کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔

اس کتاب کے شراکت داروں میں معروف معیشت دان اکمل حسین، سماجی کارکن آئی اے رحمان، آرکیٹکٹ کامل خان ممتاز اور رائٹر و پینٹر سلیمہ ہاشمی جیسے افراد شامل ہیں۔

قیمت: 1695 روپے


کشمیر: اے ڈسپیوٹڈ لیگیسی 1846- 1990

اس کتاب میں مصنف نے تقسیم کے بعد کے مسئلے کشمیر کو ایک حساس انداز مگر تفصیل سے ذکر کیا ہے۔

قیمت: 725 روپے

ہاؤ پاکستان گاٹ ڈیوائڈڈ — راؤ فرمان علی خان

میجر جنرل راؤ فرمان علی خان (1922-2004( نہ صرف 1971 کی پاک بھارت جنگ کے قیدیوں میں شامل تھے بلکہ ان واقعات کے بھی بہت قریب موجود تھے جن کی وجہ سے بنگلہ دیش وجود میں آیا۔ ان کی یہ کتاب پہلی مرتبہ 1992 میں جنگ پبلی کیشن نے شائع کی۔

اس سال اس کتاب کا ایک اپ ڈیٹڈ ورژن بھی شائع ہوا ہے جس میں اخباری خبروں، خطوط اور حوالوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے حوالے اس کتاب میں حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ سے بھی کچھ پیراگراف اس کتاب کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

قیمت: 1150 روپے


دی پنجاب بلڈیڈ، پارٹیشنڈ اینڈ کلینزڈ — اشتیاق احمد

1947 کی تقسیم کے خوشگوار پہلوؤں سے ہٹ کر اس کتاب میں کچھ ایسے تلخ حقائق اور واقعات کا ذکر کیا گیا ہے کہ کیسے قومیتوں کو ختم کیا گیا، کیسے پڑوسی ایک دوسرے کے دشمن بنے، گلیوں میں خون بہا اور کیسے نہتے مہاجرین پر حملے ہوئے۔

اس کتاب میں اس وقت کی ایسی خفیہ برطانوی رپورٹس (جنہیں بعد میں ڈی کلاسیفائی کیا گیا) شامل ہیں جن میں فسادات سے پردا اٹھایا گیا ہے۔

قیمت 1500 روپے


ان کمپلیٹ پارٹیشن دی جینیسز آف دی کشمیر ڈسپوٹ 1947-1948 — الیسٹر لیمب

اس کتاب بیشتر حصہ اس بات پر مشتمل ہے کہ کیسے اقوام متحدہ نے 1948 میں مسئلہ کشمیر کو دیکھا۔ اس کتاب میں اس بات پر بھی تفصیلی بحث کی گئی ہے کہ جموں و کشمیری کا مستقبل بنیادی طور پر وہاں کے مقامی افراد کے ہاتھ میں ہی ہے۔

قیمت: 795 روپے


یہ فہرست آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تعاون سے مرتب کی گئی ہے۔