LIVE

افغان صوبہ ننگرہار میں فضائی کارروائی: داعش کے 45 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
August 17, 2017
 

نیٹو فورسز کی افغان صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق نیٹو فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع ایچن میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کے 45 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ترجمان حضرت حسین مشرق وال کے مطابق ضلع ایچن کے علاقے مکرانا میں نیٹو فورسز نے داعش کے ٹھکانوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 45 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں مشترکہ آپریشن کے دوران امریکی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تاہم ہلاک فوجی کا نام نہیں بتایا گیا۔