LIVE

جاپان میں کاغذی کھلونوں کا انوکھا فن

ویب ڈیسک
August 19, 2017
 

جاپانی فنکار ہاروکی ناکامورا نے کاغذ کے منفرد کھلونے بنا کر فن سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ 

اس بات میں کوئی شک نہیں کے جاپانی فنکاروں کا شمار دنیا کے مقبول ترین فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے فن کی بدولت سب کو حیران کر کے رکھ دیتے ہیں۔

انہی فنکاروں کی فہرست میں ایک نام ہاروکی ناکامورا کا ہے جو بچپن سے ہی  کاغذ سے نہایت عمدہ فن پارے بناتے چلے آرہے ہیں جنہیں دیکھنے والوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے کاغذ کے کھلونوں کے منفرد ڈیزائن بنائے جس میں مختلف جانور ، گڑیا ، گاڑی اور دیگر منظر کشی کی چیزیں شامل ہیں جس کے بعد انہیں مختلف رنگ دے کر ایسا بنادیا کہ اس میں حقیقت کا گمان ہونے لگا۔