LIVE

کیربیئن لیگ میں شریک سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب

ویب ڈیسک
August 19, 2017
 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیربیئن لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس طلب کرلیا۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 22 اگست کو لیے جائیں گے جس کے بعد جو کرکٹر واپس جانا چاہے وہ جاسکتا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کردیا گیا اور اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے۔

ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔