LIVE

نیب لاہور میں طلب شریف فیملی پھر غیر حاضر

ویب ڈیسک
August 20, 2017
 

قومی احتساب بیورو لاہور کی ٹیم لندن فلیٹس کی تحقیقات کے لئے شریف فیملی کا سہہ پہر 2 بجے تک انتظار کرتی رہی تاہم شریف فیملی کا کوئی فرد دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شریف فیملی سے لندن فلیٹ کی خریداری اور اس کے لئے آمدنی ذرائع معلوم کرنے کے لئے گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو آج طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور میں شریف فیملی کا 2 بجے تک انتظار کرتی رہی لیکن کوئی فرد ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوا۔

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ طارق شفیع کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ 

شریف فیملی کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ انہیں طلبی کے حوالے سے کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔