LIVE

سعودی عرب میں اب روبوٹ مکان تعمیر کریں گے

ویب ڈیسک
August 20, 2017
 

سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کمپنی 'Fastbrick Robotics' مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔

سعودی وزارت ہاؤسنگ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کو فراہم کرنے کے لئے چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے۔  

سعودی حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

ایک آسٹریلوی جریدے 'دی ویسٹ آسٹریلین' کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کے Hadrian X روبوٹ نے صرف چند دنوں میں ایک آزمائشی تعمیر کو مکمل کرکے اپنی صلاحیتیں منوا دی ہیں۔

روبوٹ کے ذریعے رہائشی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں آسٹریلوی کمپنی کے 100 روبوٹ سعودی عرب میں مکانات تعمیر کریں گے۔