LIVE

ملائشین کمپنی کا پاکستان میں موبائل ٹاورز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

ویب ڈیسک
August 30, 2017
 

ملائیشیا کی کمپنی 'Edotco' نے پاکستانی کمپنی داؤد ہرکولیس کے اشتراک سے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی Jazz کے 13 ہزار ٹاورز کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا ہے جب کہ یہ سودا 94 ارب روپے میں طے پایا ہے۔

جیز کے پاکستان بھر میں 13 ہزار ٹاورز کا انتظام اس کے ذیلی ادارہ دیودار کے پاس تھا۔

معاہدے کے مطابق داؤد ہرکیولیز 45 فی صد جبکہ ایڈوٹکو 55 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔

ایڈوٹکو شراکت کی بنیاد پر دوسری ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی سہولت فراہم کر سکے گی۔

جیز کو 94 ارب روپے ادا کیے جائیں گے جن میں کچھ قرضہ بھی شامل ہوگا۔ داؤد ہرکیولیز اور ایڈوٹکو کے سربراہان نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جیز کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں صارفین کو مزید بہتر خدمات مل سکیں گی۔