LIVE

میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کرائے، پاکستان

ویب ڈیسک
September 03, 2017
 

اسلام آباد: پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور نقل مکانی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کی خبروں پر رد عمل میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لیے اقدامات کرے اور ذمے داروں کے خلاف ایکشن لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اوآئی سی کے ساتھ مل کرمسلم اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے دوران اب تک مسلمانوں کے 2600 سے زائد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے جب کہ متعدد مسلمانوں کو قتل بھی کیا جاچکا ہے۔