LIVE

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنیوالے بدھا کی تعلیمات کو یاد رکھیں، بدھ مت رہنما دلائی لامہ

ویب ڈیسک
September 11, 2017
 

بدھ متوں کے رہنما دلائی لامہ نے بدھ اکثریتی ملک میانمار میں پیش آنے والے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے جب کہ متعدد کے گھر بھی نذر آتش کردیئے گئے۔

میانمار میں زمین تنگ ہونے کے باعث اب تک 2 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں اور وہاں کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پہلی بار بدھ مت رہنما دلائی لامہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلائی لامہ نے کہا کہ بدھ اکثریتی ملک میانمار میں صورتحال سے گہرا دکھ پہنچا ہے، روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والے بدھا کی تعلیمات کو یاد رکھیں۔

دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان جس صورتحال سےگزررہے ہیں انہیں بدھا کی مدد بھی ملے گی۔