LIVE

گراؤنڈ میں پانی کی بوتل، سگریٹ، لائٹر لانے پر پابندی، ضابطہ اخلاق جاری

ویب ڈیسک
September 12, 2017
 

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ 

میچ کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کرکٹ کو پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیا اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سگریٹ، لائٹرز، بیٹری، چارجر اور لوہے کی کوئی بھی چیز اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی ہوگی اور ہر انکلوژر میں ایک مجسٹریٹ تعینات ہوگا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کسی قسم کی نعرے بازی نہیں کرسکیں گے، ہلڑ بازی، غیرشائستہ نعروں پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر کوئی شخص نامناسب نعرے بازی کرتے پکڑا گیا تو مجسٹریٹ فوری گرفتار کر کے اسے موقع پر سزا دینے کا مجاز ہوگا۔