LIVE

ورلڈ الیون میچ: شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان

ویب ڈیسک
September 15, 2017
 

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے آج ورلڈ الیون کا میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان ہے۔

ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان فائنل معرکہ آج شام کو ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے کمر کس لی ہے جب کہ شائقین بھی پرجوش ہیں۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ہر کوئی خوش نظر آتا ہے اور پہلے میچ کو شوبز اسٹارز سمیت دیگر معروف شخصیات نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

جیونیوز کے مطابق آج فائنل میچ میں سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے اسٹیڈیم آنے کا امکان ہے اور دونوں اسٹارز اسٹیڈیم میں ہی میچ دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہد آفریدی کی جانب سے گراؤنڈ کا چکر لگائے جانے کا امکان بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کے لیے ایک تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں انہیں اعزاز دیئے جانے کی توقع ظاہر کیا جارہی ہے۔