LIVE

ضمنی انتخاب کا نتیجہ آجائے پھر (ن) لیگ کیخلاف سازشوں کا بتائیں گے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
September 17, 2017
 

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن دھاندلی کے حوالے سے افواہیں اڑتی رہتی ہیں تاہم انتخاب کا نتیجہ ہمارے حق میں آئے گا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کے الیکشن کا نتیجہ آجائے پھر (ن) لیگ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بتائیں گے اور انشاءالله این  اے 120 میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران کئی اہم سیاسی امور پر بات ہوئی اور اس موقع پر این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی شکایات کا جائزہ بھی لیا گیا۔