کراچی پریس کلب کے باہر برطرف ریزرو پولیس اہلکار اور تنخواہ نہ ملنے پر مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
مظاہرین ریڈ زون کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے تھے جہاں وزیراعلیٰ ہاؤس واقع ہے، پولیس نے انہیں روکنے کے لیے ان پر واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
پولیس نے موقع سے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا۔
خیال رہے کہ اساتذہ اس سے قبل بھی تنخواہیں بڑھانے کے لیے مظاہرے کرچکے ہیں۔ پانچ جون کو مظاہرے کے بعد حکومت نے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔