LIVE

چمن: پاک افغان سرحد پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک
September 18, 2017
 

چمن پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  جبکہ اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

رسالدار لیویز زرک خان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی طرف جا رہی تھی کہ پیدل خودکش حملہ آور نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 دھماکے کے نتیجے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پانچ دیگر زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد آمد و رفت کے لئے بند کرتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔