LIVE

سری لنکا سے سیریز: قومی ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ شروع

ویب ڈیسک
September 19, 2017
 

متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 23 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کریں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں کو طویل لیکچر دیا جس کے بعد پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔