LIVE

چین میں ایکروبیٹکس کا بین الاقوامی میلا سج گیا

ویب ڈیسک
September 20, 2017
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین: ایکروبیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں کا میلہ سج گیا جس میں ماہر کرتب بازوں نے حیرت انگیز کرتب دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔

چین کے شہر پینگلائی میں 10 ویں سالانہ ایکروبیٹس کے مقابلوں میں 28 ملکوں کے 500 سے زائد ماہر کرتب بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے میں ایکروبیٹس نے مختلف اور حیرت انگیز کرتب دکھا کر نہ صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ ایسے کرتب دکھائے کے دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔

شو میں ایکروبیٹس کے ساتھ چینی جادوگر کی کمال مہارت نے بھی شائقین کو داد دینے پر مجبور کیا۔

بین الاقوامی مقابلے میں 10 کیٹیگریز میں 30 شاندار پرفارمنس نے مقابلے جیت کر ایوارڈ اپنے نام کیے۔