LIVE

لندن ٹرین دھماکے کا ایک اور ملزم گرفتار، تعداد 6 ہوگئی

ویب ڈیسک
September 21, 2017
 

برطانوی پولیس نے ٹرین بم دھماکے کے الزام میں 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی۔

15 ستمبر کو لندن کے پارسنز گرین اسٹیشن پر دھماکے کی تحقیقات کے لئے لندن پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم نوجوان کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

برطانوی پولیس نے 17 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کے دوران حراست میں لئے گئے ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ چھ روز قبل پارسنز گرین اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جھلس گئے تھے جب کہ لندن پولیس نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔