LIVE

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک
September 21, 2017
 

اسلام آباد: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔30 ستمبر کو 9 محرم الحرام جبکہ یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہوگا۔

یہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔