LIVE

آپریشن ردالفساد: ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
September 24, 2017
 

آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے گرہ مدہ میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں اقبال، وحید اور مجید شامل ہیں جب کہ دہشت گرد اقبال کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔