LIVE

بالاکوٹ میں ایوب پل ٹریفک کیلئے بند

ویب ڈیسک
September 26, 2017
 

— فائل فوٹو

خیبر کے ضلع بالاکوٹ کی انتظامیہ نے کاغان اور ناران وادی جانے والا ایوب پل ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایوب پل کا ایک حصہ دریائے کنہار کے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے شدید متاثر ہو گیا ہے اس لیے اسے بند کر دیا گیا ہے۔

پل کی بندش کی وجہ سے کاغان اور ناران وادی جانے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کاغان اور ناران جانے والے سیاحوں و مقامی افراد کو گڑھی حبیب اللہ کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایوب پل 2005 کے زلزلے میں بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔