LIVE

کلثوم نواز کے ٹھیک ہوتے ہی بچے عدالتوں میں پیش ہوں گے، نواز شریف

ویب ڈیسک
October 01, 2017
 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز جیسے ٹھیک ہوں گی تو بچے وطن واپس آجائیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز جیسے ہی ٹھیک ہوں گی تو بچے واپس آئیں گے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیب عدالت نے نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر، بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں اور انہیں کل پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔