LIVE

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک
October 13, 2017
 

کوئٹہ: فقیر محمد روڈ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب راہ گیر سمیت 3 زخمی ہوئے۔

جیونیوز کےمطابق کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔