LIVE

قید میں بچی کا قتل اور بیوی کا ریپ کیا گیا، جوشوا بوائل

ویب ڈیسک
October 15, 2017
 

دہشت گردوں سے بازیاب کرائے جانے والے کینیڈین شہری جوشوا بوائل نے کہا ہےکہ قید میں ان کی ایک بچی کو ہلاک کیا گیا جب کہ بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔

رواں ہفتے پاکستانی فوج کی جانب سے بازیاب کرایا جانے والا جوڑا کینیڈا پہنچ گیا ہےجہاں بوائل نے ایئر پورٹ پر جہاز سے اترنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی۔

جوشوا بوائل نے کہا کہ ’’ یقینی طور پر یہ میرے خاندان کے لیے بے پناہ اہمیت کا حامل ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کے لیے یہاں ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کر سکیں گے جسے وہ گھر کہہ سکیں۔

بوائل نے بتایا کہ قید کے دوران  خدا نے انہیں اور ان کے خاندان کو بے مثال عزم اور حوصلہ عطا کیا۔

جوشوا نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی طرف سے ایک ایسے زائر اور اس کے خاندان کو اغوا کرنے کی حماقت اور برے فعل سے بھی بڑی حماقت میری کم سن بیٹی کو قتل کرنے کا حکم دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قید کے دوران ان کی کمسن بیٹی کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد ان کی بیوی کو بھی حوس کا نشانہ بنایا گیا۔

جوشوا بوائل نے بتایا کہ وہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں عام لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف تھے۔

نوٹ: یہ خبر 15 اکتوبر کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی ہے۔