LIVE

خواتین کی چٹیا کاٹنے پر سری نگر میں احتجاج، قابض انتظامیہ نے مختلف پابندیاں لگادیں

ویب ڈیسک
October 20, 2017
 

حریت قیادت کی جانب سے خواتین کی چٹا کاٹے جانے کے واقعات کے خلاف احتجاجی کال پر وادی میں کرفیو کا سماں ہے جب کہ قابض انتظامیہ نے سڑکوں پر خاردار باڑیں لگادیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت قیادت نے خواتین کی چٹیا کاٹے جانے کے واقعات کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے اور نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

قابض انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر سڑکوں پر خاردار باڑیں لگا دیں جب کہ احتجاج روکنے کے لئے سری نگر میں مختلف قسم کی پابندیاں بھی لگادی گئی ہیں۔

حریت قیادت کی کال پر سری نگر میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

دوسری جانب قابض انتظامیہ نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا جنہیں بڈگام میں مزار پر حاضری اور نماز جمعہ کا خطبہ دینا تھا۔