LIVE

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد

ویب ڈیسک
October 31, 2017
 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس کی عدام ادائیگی پر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2015 میں واجب الادا انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے چند روز قبل ٹیکس ادا نہ کرنے پر اداکارہ نور کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق گلوکار کے ذمے انکم ٹیکس کی مد میں 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا ہیں اور  گلوکار کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس میں سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے وصول بھی کر لیے گئے ہیں۔