LIVE

بیگم کلثوم نواز دوسری کیموتھراپی کے لیے اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
November 01, 2017
 

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز دوسری کیموتھراپی کے لیے اسپتال پہنچ گئیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کو کیمو تھراپی کے لیے ہارلے اسٹریٹ کلینک لایا گیا جہاں نواز شریف اور حسن نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بیگم کلثوم کی یہ دوسری کیموتھراپی ہے اور ان کی پہلی کیمو تھراپی تین ہفتے قبل ہوئی تھی۔