LIVE

کشمور: دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 27 افراد زخمی

ویب ڈیسک
November 06, 2017
 

کشمور: دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں طلبا سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہوئے جن میں 12 طلبا بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔