LIVE

فواد خان کا فوٹو شوٹ بھارت میں مقبول

عفرا فاطمہ
November 16, 2017
 

فواد خان انسٹاگرام فوٹو۔

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے بھارت میں بھی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

فواد خان وہ اداکار ہیں جو لالی وڈ سے لے کر بالی وڈ تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور پاکستان سمیت سرحد پار کے مداح بھی ان کی ایک جھلک کے دیوانے ہیں۔

حال ہی میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاؤس علائینا کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن 'سلک' کے لیے انہوں نے ماڈلنگ کی۔

فواد خان کے شاندار روایتی لباس کرتے میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے بھارتی مداحوں کا کہنا ہے کہ چاہے وہ بالی وڈ میں کام کریں یا نہ کریں، لیکن وہ ان کو ہمیشہ پسند کرتے رہیں گے۔


































































خیال رہے کہ گذشتہ برس اڑی حملے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بھارت کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی لپیٹ میں فواد خان کی بالی وڈ فلم 'اے دل ہے مشکل' اور ماہرہ خان کی 'رئیس' بھی آئی۔

تاہم اہم بات یہ ہے کہ ان تمام تنازعات کے باوجود بھارتی مداح اب بھی فواد خان کو بہترین اسٹائل آئیکون اور اداکار کے طور پر پسند کرتے ہیں۔