LIVE

پریانکا کو 30 منٹ کی پرفارمنس پر 12 کروڑ معاوضے کی پیشکش

ویب ڈیسک
November 20, 2017
 

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایوارڈ شو میں 30 منٹ کی پرفارمنس پر 12 کروڑ معاوضے کی پیش کش کی گئی۔

پریانکا چوپڑا بالی وڈ میں کامیابیوں کے بعد ہالی وڈ میں بھی قدم جما چکی ہیں اور مشہور سیریز’کوانٹیکو‘ کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہے۔

پریانکا نے ہالی وڈ فلموں کے باعث رواں سال کوئی بھی بالی وڈ وڈ فلم سائن نہیں کی ہے اور پوری طرح ہالی وڈ کو وقت دی رہی ہیں۔

اداکارہ کی بالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا رہا ہے اور کہا گیا کہ بھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کے باعث ان کی مقبولیت کم ہوگی۔

لیکن اب ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ ی کو بڑے معاوضے کی پیش کش نے سب اعتراضات و خدشات پر پانی پھیر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو دسمبر میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں 30 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 12 کروڑ معاوضے کی پیش کش کی گئی ہے جس پر انہوں نے پرفارم کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ اداکارہ شو میں بالی وڈ اور انٹرنیشنل گیتوں پر پرفارمنس دیں گے۔

ان دنوں اداکارہ نیویارک میں اپنی 2 ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر انہیں بھارت آنا پڑے گا۔