حکومت پنجاب نے احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر صوبے کے تمام اسکول دو روز تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ صوبے میں دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے پیر اور منگل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
رانا مشہود نے کہا کہ اسکول امن و امان کے باعث بند کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے حکومتی ایکشن کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔