LIVE

ایک دو وزراء کے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو اس میں حرج نہیں، راجا ظفر

ویب ڈیسک
November 26, 2017
 

سینیٹر راجا ظفر الحق کا کہنا ہے کہ اگر یک دو وزیروں کے استعفوں سے معاملات حل ہوتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا کہ اگر ایک دو وزیروں کے استعفوں سے معاملات حل ہوتے ہیں تو ان میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔

تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک دو استعفوں کے بعد بات بڑھ جائے گی اور دھرنے والوں کے مطالبات بڑھ جائیں گے۔

راجا ظفر الحق نے کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کے کی کافی کوششیں کی گئیں اور انہوں نے معاملے کو حل کرنے کے لیے مظاہرین اور حکومتی وفد کو اپنے گھر بھی مدعو کیا تاہم کوئی حل نہ نکل سکا۔

خیال رہے کہ راجا ظفر الحق ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان بھی شامل تھے۔

7 اکتوبر کو قائم ہونے والی اس کمیٹی نے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے اور امکان ہے کہ راجا ظفر الحق یہ رپورٹ پیر کے روز عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ دھرنا مظاہرین راجا ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔