ایم کیوایم پاکستان کو اندرون سندھ جلسوں سے قبل اندرونی اختلافات کا سامنا ہے اور پارٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری نے جلسوں میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کی تصدیق کردی۔ جیونیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث وہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری نے اندرون سندھ پارٹی کے جلسوں میں شرکت سے بھی معزرت کرلی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو منانے کا ٹاسک اپنی والدہ کو دے دیا ہے۔