LIVE

آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
December 12, 2017
 

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر آرمی چیف نے شہدا کو سلام پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ ٹوئٹ آرمی چیف کا بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جو آزاد ہیں وہ اپنے بہادر بیٹوں کی وجہ سے ہیں، آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔









خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

شہید 21 سال کے سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے ہے، جنہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا جب کہ دوسرے شہید جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے۔