LIVE

ماہرہ، ماورہ اور صبا قمر نے دبئی مصالحہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

ویب ڈیسک
December 14, 2017
 

دبئی میں سجنے والے سالانہ مصالحہ ایوارڈ میں پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور صبا قمر کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

ایوارڈ کی تقریب میں ایشیا کے متعدد شوبز اسٹارز نے شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

سالانہ مصالحہ ایوارڈ شو میں بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں ارجن رامپال، گووندا اور سری دیوی کے علاوہ بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا اور دیگر شامل تھے۔

ایوارڈ کی تقریب میں گووندا نے اپنے مشہور گانوں پر پرفارمنس دی اور مزاحیہ اداکار بومن ایرانی نے اپنے چٹکلوں سے سب کو محظوظ کیا۔















مصالحہ ایوارڈز شو میں خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشیاء کی بااثر خاتون (Asian women of substance) ایوارڈ سے نوازا گیا۔


جب کہ اداکاری کے بہترین جوہر دکھانے والی صبا قمر کو بہترین دلکش پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


اداکارہ ماورہ حسین بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے 'سوشل میڈیا کی دھڑکن' کا ایوارڈ بالی وڈ اداکار بومن ایرانی کے ہاتھوں ان کے چٹکلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے وصول کیا۔ 

















ایوارڈ تقریب کے اختتام پر بالی وڈ اور لالی وڈ اسٹارز نے ایک ساتھ خوب تصاویر بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔