LIVE

اسکواش: پاکستان رواں ماہ دو اہم مقابلوں کی میزبانی کرے گا

ویب ڈیسک
December 16, 2017
 

پاکستان اسکواش فیڈریشن رواں ماہ دو اہم مقابلوں کی میزبانی کرے گی جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن رواں ماہ اہم مقابلوں پاکستان اوپن اور چیف آف ایئر اسٹاف ویمن چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گی۔ یہ مقابلے 17 سے 23 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔