LIVE

کوئٹہ چرچ حملہ، بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی امور کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک
December 18, 2017
 

کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ 

مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان بھر کے وکلا کوئٹہ چرچ حملے کے خلاف عدالتی امور کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔

کوئٹہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، بولان سمیت دیگر اضلاع میں بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

گزشتہ روز دہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہاں دعائیہ تقریب ہورہی ہے۔

دہشتگردوں کے حملے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی بھی ہوئے۔