LIVE

غیر قانونی ماہی گیری پر 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار، ترجمان میری ٹائم

ویب ڈیسک
December 22, 2017
 

بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، ترجمان پاکستان میری ٹائم_ فوٹو/فائل

کراچی: پاکستان میری ٹیم نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 28  بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی 5 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا اور ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔