LIVE

عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائے گی، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک
December 26, 2017
 

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی کی الگ پارٹی بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی۔

شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف نفرت دکھا کر خود قابل نفرت بن گئیں ہیں، اگر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کرکے بتادیں تو بڑی بات ہوگی۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے جب کہ ان کے تمام کارتوس ڈی فیوز ہوگئے اور اب وہ خالی اسلحہ پر گزارا کریں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ آئندہ برس ممکن ہے کہ وہ اپنی خود سیاسی پارٹی متعارف کروائیں جس کا اعلان جلد کریں گی۔