LIVE

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
January 06, 2018
 

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو بچا لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گاڑی پر برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو کو بچا لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگدھار میں سدھنا ٹاپ کے مقام پر گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کرناہ کے علاقے ٹاٹا سومو جا رہی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، ماؤنٹین ریسکیو اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ امدادی ریسکیو اہلکاروں کو شدید سردی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔