LIVE

شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک
January 17, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

شیخ رشید نے یہ اعلان لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشید نے نہ صرف خود قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 'میں اسمبلی سے استعفیٰ دیتا ہوں، عمران خان آؤ آپ بھی استعفیٰ دو۔'

یاد رہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کے 31 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے جمع کرائے تھے۔

ان میں سے صرف جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا جب کہ دیگر اراکان کے استعفوں کی تصدیق نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں منظور نہیں کیا تھا۔

اس وقت عمران خان کے اعلان کے بعد شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 'جس دن عمران خان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے میں بھی اسی دن ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔'